زمبابوے// سمندری طوفان ایدائی سے زمبابوے اور موزمبیق میں ہلاکتوں کی تعداد 120سے زیادہ ہوگئی اور اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔ افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایدائی کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، طوفان اور سیلاب سے زمبابوے میں 65 اور موزمبیق میں 62 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سیلابی ریلوں سے کئی مکانات اور پل بہہ گئے ۔ سمندری طوفان ایدائی جمعہ اور ہفتہ کو زمبابوے اور موزمبیق سے ٹکرایا تھا۔ دونوں ممالک میں ریسکیو ٹیمیں بچاؤ کام جاری رکھے ہوئی ہیں۔ بارش کی وجہ سے راحت رسانی کے کاموں میں ریسکیو ٹیموں کے عملہ کو پریشانیوں کا سامنا ہے ۔