لاہور//نووارد بلے باز عبداللہ شفیق ( ناٹ آؤٹ 41 ) اور خوشدل شا ( ناٹ آؤٹ 36 رنز ) کی بدولت پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہرا کر کلین سویپ مکمل کرلیا ہے۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 33 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 41 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھی خوشدل شا نے صرف 15 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 36 رنز بنائے۔فخر زماں نے 21 اور حیدر علی نے 27 رنز بنائے۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو فخر زمان اور اپنا پہلا بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا جبکہ فخر زمان 21 رنز بنا کر مسکاڈزا کی وکٹ بن گئے۔حیدر علی نے ایک چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی اننگز کھیلی اور 79 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد بیٹنگ کے لیے خوشدل شاہ آئے۔ خوشدل شاہ کے 15 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 36 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے 130 رنز کا ہدف 16 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے، جس کے لیے انہوں نے 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو چمو چبھابھا اور برینڈن ٹیلر نے ٹیم کو گزشتہ میچوں کی نسبت زیادہ اچھا آغاز فراہم کیا۔ مہمان ٹیم کا اسکور 26 تک پہنچا تو عماد وسیم نے برینڈن ٹیلر کی قیمتی وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔پاکستان کو اگلی وکٹ بھی جلد ہی مل گئی اور کریگ ارون صرف 4 رنز بناکر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے ، اسی اوور میں ریان برل بھی ایک رن بنا کر چلتے بنے۔چمو چبھابھا نے اچھی فارم دکھاتے ہوئے 31 رنز اسکور کیے لیکن عثمان قادر نے انہپں پویلین چلتا کیا ، اپنے اگلے اوور میں عثمان قادر نے لگاتار دوسرے میچ میں عمدہ بالنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں ملٹن شمبا کواسٹمپ آؤٹ کرانے کے بعد ویزلے مدھویرے کی اننگز کا بھی خاتمہ کیا ، اسکور 87 تک پہنچا تو انہوں نے اپنے کوٹے کی آخری گیند پر اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے ایلٹن چگمبورا کی وکٹ لیکر چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ڈونلڈ ٹریپانو اور مسکاڈزا نے زمبابوے کا اسکور 120 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر حسنین نے مسکاڈزا کو 11رنز پر آؤٹ کیا۔ زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے سب سے زیادہ 4 اور عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو فخر زمان اور اپنا پہلا بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا، فخر زمان 21 رنز بنا کر مسکاڈزا کی وکٹ بن گئے۔اس سے قبل سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے کپتان چمو چبھابھا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق نے ڈیبیو کیا جبکہ عماد وسیم کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ابتدائی دونوں ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکی ہے۔یو این آئی