ظفر اقبال
اوڑی/ سوموارکی صبح ہونے والے زلزلے کی وجہ سے اوڑی کے کئی دیہات جن میں نامبلہ،تھاجل، سکھدار، نوپورہ، بلکوٹ، اوڑی شامل ہیں میں کئی رہاشی مکانات کی دیواروں میں شگاف پڑے ہیں۔زلزہ ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔ نامبلہ گاوں میں مشتاق احمد میر ولد شیرہ میر ،غلام محمد آوان ولد صمد آوان، عبدل مجید شیخ ولد حبیب اللہ شیخ، رشید احمد وانی ولد عبدل عزیز وانی، فاروق احمد وانی ولد غلام نبی وانی، طارق احمد میر ولد لال دین میر اور منیر احمد بٹ کے رہاشی مکانوں کے دیواروں کو زلزے سے شدید شگاف پڑے ہیں۔ تحصیلدار اوڑی نے بتایا کہ تحصیل کے مختلف علاقوں سے نقصان کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایک جامع تشخیص جاری ہے اور نقصان کی صحیح حد تک ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا محکمہ مال اور مقامی ایڈمنسٹریشن ٹیموں نے نقصانات کے پیمانے کا تعین کرنے کے لئے تفصیلی رپورٹیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔