زائرین اور نمازیوں کی رہنمائی،مسجدالحرام میں اہلکار تعینات

ریاض//مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارتِ عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ گروپنگ کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے حجاج اور عمرہ زائرین کو منظم کرنے کی مسجد الحرام کے صحنوں میں مخصوص داخلی راستوں پرچھان بین کیلیے مقرر کردہ تین مقامات پراسٹریٹجک منصوبوں پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام میں نمازیوں اور زائرین کی رہ نمائی اور ان کے گروپس کو منظم کرنے کیلیے شاہ عبدالعزیز گیٹ، شاہ فہد گیٹ، اور باب علی رضی اللہ عنہ گیٹ مختص ہیں جہاں ملازمین کا کام یہ ہے کہ وہ حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کو یقینی بنائیں گے۔پھر انہیں صحن میں داخل ہونے کے لیے مقرر کردہ راستے کی طرف رہ نمائی کریں گے اور نماز ادا کرنے کے لیے حجر اسود کے قریب زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کا انتظام کریں گے۔

جنرل تفویج پر نظر رکھنے والی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ریان سقطی نے داخلے کے عمل میں پیدل چلنے والوں میں عازمین کی ہموار پیروی اور زیادہ بھیڑ نہ ہونے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہیں طواف کے آغاز کی ہدایت کی۔حج اور عمرہ کرنے والوں کے لیے گروپ بندی کے شعبہ کے ڈائریکٹر محترم انجینیر حسن بن عبداللہ محمد نے کہا کہ صدارت عامہ براے حرمین شریفین کے جنرل صدرڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کی رہ نمائی میں ورکنگ نظام پرعمل درآمد کی کوشش کی کوشش کی جا رہی ہے۔