منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ بایلہ میں ریچھ کے حملے میں ایک مقامی شہر ی شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج معالجہ کےلئے صورہ انسٹی چیوٹ منتقل کر دیا یا ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سنیچر کو دیر رات گئے تحصیل منڈی کے علاقہ بایلہ میں ایک ریچھ نے گاوں کے ایک شہری پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا جس کی شناخت غلام نبی ولد کمال لون کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی کو مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی علاج کےل¾ے لایا گیا بعد ازاں اسے مزید علاج کےلئے م صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر لے جایا گیا جہاں پر اس کی حالت کافی خراب بتائی جا رہی ہے۔سرپنچ بایلہ عبدل رزاق نے بتایا کہ مذکورہ شخص اپنے گھر سے نماز کے وضو کےلئے باہر نکلا تھا کہ اچانک اس پر ریچھ نے حملہ کر دیا اور اسے شدید طور پر زخمی کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ منڈی تحصیل کے متعدد علاقوں میں ریچھ کی آمد سے عام لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت فصلیں بڑی ہوئی گئی ہیں جس کی وجہ سے جنگلی جانوروں کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ۔مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ جنگلی جانور بستیوں میں گھوم رہے ہیں تاہم محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ کرنے کے بعد بھی کوئی عملی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔پنچایتی اراکین و معززین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جنگلی جانوروں پر قابو پانے کےلئے عملی طورپر اقدامات اٹھائے جائیں ۔