ڈوڈہ //850میگا واٹ ریٹل پائور پروجیکٹ دربشالہ پر ماہ ستمبر میں کام شروع ہوگا۔ ایم ایل اے ڈوڈہ شکتی راج پریہار نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری بی وی آر سُبھرا منین اور اعلیٰ صلاح کار بی بی ویاس کے ساتھ سرینگر میں ملاقات کرکے انکے ساتھ ضلع میں ڈیفنس روڈ، سدھ مہادیو سے مرمت تک کے متبادل قومی شاہراہ ، ڈوڈہ۔ بیولی سڑک کی بہتری، ڈوڈی میں سیاحت شعبہ کو فروغ، سنٹرل یونیورسٹی کیمپس ڈوڈہ، واٹر سپلائی سکیم میں بہتری اور خصوصی طور سے ریٹلی پائور پروجیکٹ پر تفصیلی مباحثہ کیا۔ایک پریس بیان میں ایم ایل اے نے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران انہیں بتایا گیا کہ 850میگا واٹ ریٹلی پائور پروجیکٹ دربشالہ پر ماہ ستمبر میں کام شروع ہو،جسکا سنگ بنیادوزیر اعظم نریندر مودی رکھیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ کی معاونت بھارت سرکار کرے گی، جو علاقہ کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی ا ور جسے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کئی مہینوں میں ہی مکمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح سے فائدہ ہوگا : جیسے کہ اس سے زیادہ بجلی پیدا کی جا سکے گی اور بیروزگار نوجوانوں کے لئے روز گار کے مزید مواقعے فراہم ہونگے۔دریں اثنا ، ایم ایل اے نے کے وی جودھ پور میں فوری طور سے کلاسز شروع کرنے اور میونسپل کمیٹی اور شہری ترقیاتی باڈیز ڈوڈہ کے لئے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ڈوڈہ میں ریکرئیشن پارک اور سکل ڈیولپمنٹ انسٹیچوٹ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔