عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو ایک مسودہ نوٹیفکیشن جاری کی جس میں ریونیو (ماتحت) سروس ریکروٹمنٹ رولز، 2009 میں بڑی تبدیلوں کی تجویز پیش کی گئی۔حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سابقہ ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد ضروری ہوگیا تھا، جس کے لیے 2009 کے موجودہ SRO-74 کے تحت منظور شدہ عملے کی طاقت کی دوبارہ تقسیم کی ضرورت ہے۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پبلک ڈومین میں رکھے گئے شیڈول1 کے مسودے کے مطابق کل اسامیوں کی تعداد 10,000 سے زائد ہوگی، جن میں507 نائب تحصیلدار،1,207 گرداور /صدر قانونگو،4,809 پٹواری،28 سیکشن آفیسر،29 جیو اسپیشل اسپیشلسٹ،74 جیو اسپیشل اینالسٹ،163 جونیئر سکیل اسٹینوگرافر،2,694 ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف شامل ہیں۔مزید یہ کہ5 فیصد ڈیپوٹیشن ریزرو،5 فیصد لیو ریزرو،رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی 324 پوسٹس ڈیپوٹیشن ریزرو میں شامل کی جائیں گی ۔بھرتی کے قواعد کے مطابق نائب تحصیلدار40 فیصد براہ راست بھرتی،60 فیصد ترقی بذریعہ گرداور (کم از کم 3 سال سروس)،پٹواری100 فیصد ترقی کے ذریعے(کم از کم 5 سال سروس)،گرداور / صدر قانونگو100 فیصد براہ راست بھرتی (کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویشن )،دورانِ تربیت کمپیوٹر، ریونیو قوانین اور GIS کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔دیگر عہدے سیکشن آفیسر، سینئر اسٹینوگرافر، جیو اسپیشل اسپیشلسٹ:مکمل طور پر ترقی کے ذریعے پر کیے جائیں گے ۔تبدیلیوں کی وجہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات محکمہ کو جدید بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ پرانے عہدوں کی جگہ نئی ٹیکنالوجی سے متعلق عہدے شامل کیے جا سکیں۔ حکومت نے عوام اور متعلقہ فریقین سے 15 دن کے اندر تجاویز اور اعتراضات طلب کیے ہیں۔