کوٹرنکہ //ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین راجوری چوہدری نسیم لیاقت نے ریتل تا کرہڈ رابطہ سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔اس سڑک کی لمبائی 12کلو میٹر ہے تاہم مکینوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصہ سے سڑک پر تار کول بچھانے کی مانگ کی جارہی تھی ۔ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین نے بتایا کہ مذکورہ سڑک کے مکمل ہونے کی وجہ سے کئی ملحقہ دیہات کی عوام کو سڑک جیسی بنیادی سہولیا ت میسر ہو نگی ۔عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے موصوف نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ مذکور ہ کام کو جلداز جلد مکمل کیا جائے تاکہ مکینوں کی مشکلات کم ہو سکیں ۔اس دوران مقامی لوگوں کے ایک وفدنے بھی ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین سے ملا قات کی اور علاقہ میں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔چیئر مین نے مکینوں کے مسائل کو بغور سننے کے بعد یقین دلایا کہ مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔