ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی کی قیادت میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ، جس میںیوم آزادی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی رمیشن چندر،اے ڈی سی بابو رام ، اے سی آر ہربنس لعل، کمانڈنٹ آرمی ،کمانڈنٹ سی آ ر پی ایف، اے سی ڈی، ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر، ڈی ٹی او، ڈی پی او، سی ای او، سی ایم او، پی ڈبلیو ڈی اور پی ڈبلیو ڈی کے انجینئروں،ڈی وائی ایس ایس او، ڈی ایف او کے علاوہ دیگر ضلع و سیکٹورل افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کی مین تقریب سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی،جہاں پر وی آئی پی قومی ترنگا لہرائیں گے ا ور مارچ پاسٹ پر بیلٹ فورس اور سکولی بچوں سے سلامی لیں گے۔تقریب کی مانیٹرنگ کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔انہوں نے متعلقہ ا یجنسیوں سے یوم آزادی کی تقریب احسن طریقہ سے منانے کے لئے مکمل انتظامات یقینی بنانے کی تلقین کی۔ما ضی کی طرح دن کا آغاز محکمہ اطلاعات کی جانب سے شہنائی وادن سے ہوگا،جسکے بعد جھنڈا لہرانے اور مارچ پاسٹ تقریب منعقد ہوگی۔اسکے علاوہ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے قومی یکجہتی اور قومی عنوان پر مبنی تمدنی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔ڈی سی نے افسروں کو تقریب کے لئے پیشگی انتظامات کرنیکی ہدایت دی۔انہوں نے بندشیں، سیٹنگ ، صفائی و سُتھرائی، سیکورٹی اور ٹریفک قوانین ،بجلی ،پانی اور فائر برگیڈ تعینات کرنے کے انتظامات کی تفصیلی جانکاری لی۔انہوں نے پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی کو تقریب اور ریہرسل کے روز پانی اور بجلی کی سپلا ئی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔محکمہ صحت کو ڈاکٹروں اور ایمبولنس کو ادویات کے ہمراہ دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی۔میونسپل کمیٹی کو شہر کی صحت و صفائی میں سرعت لانے کی ہدایت دی گئی اور سوک اتھارٹیز کو تقریب کے مقام پر چراغان کرنے اور عارضی ٹائیلٹ بنانے کی ہدایت دی گئی۔