ریاسی//ریاسی میں ایک سڑک حادثہ میں میٹا ڈور میں سوار 7افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق ارناس سے ریاسی کی جانب رواں میٹا ڈار زیر نمبرکو بڑا موڑ پر حادثہ پیش آیاجس کے نتیجہ میں سات افراد زخمی ہوئے ہیںجنہیں بہتر علاج کے لئے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ۔زخمیوں کی پہچان ابھیشیش شرما ولد برج موہن شرما ساکنہ نئی بستی ،عمر 23سال، وسیم شہزاد ولد غلام علی ،عمر 23سال،ساکنہ جُڈا تحصیل ارناس، اودیش کمار ولد شو ناتھ عمر 24سال، ساکنہ نئی بستی ریاسی،لال سنگھ ولد منی رام عمر50سال ساکنہ ٹھنول تحصیل ٹھکر کوٹ، رومیش کمار ولد ایودیا پرشاد ،عمر37سال ،ساکنہ جیوتی پورم ،ریاسی، وندنا دیوی دُختر فتع سنگھ عمر 17سال ،ساکنہ ککڑا، تحصیل ٹھکر کوٹ،وباکی کمار ولد شوناتھ رام عمر 26سال ساکنہ نئی بستی،ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نا معلوم ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتاہم اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔