ریاسی //سلال پاﺅر اسٹیشن کی جانب سے مورخہ 16 اگست سے 31 اگست تک منعقدہ سوچھ بھارت پکھواڑہ کے حصہ کے طور پرریاسی کے موضع بڈا میں ”سوچھ بھارت مشن “ کے تحت ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں سلال پاﺅر اسٹیشن کے افسروں کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان پر لیکچر دیا ،جس میں بھارت کوکھلے میں پاخانہ سے پاک بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔پروگرام کے تحت کوڑی دان بھی نصب کئے گئے۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد بشمول سکولی بچوں اور لیڈیز نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر دھیرج شرما اور ڈاکٹر پی ایل شرما نے وزیر اعظم کی جانب سے شروع کئے گئے سوچھ بھارت ابھیان میں سرگرمی سے شرکت کی اپیل کی، تاکہ موضع کو صاف و شفاف رکھا جا سکے۔او ڈی ایف تحریک پرڈاکٹر دھیرج نے کہا کہ اس تحریک نے ر فتار پکڑ لی ہے اور لوگوں نے ٹائیلٹ کے فوائد محسوس کرنا شروع کر دیا ہے۔مقامی لوگوں نے پاﺅر اسٹیشن کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی کافی ستائش کی۔