جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے کانگریس کوہدف تنقیدبناتے ہوئے الزام لگایاکہ کانگریس ریاست میں جمہوری اداروں کوکمزورکرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ان خیالات کااظہاردویندرسنگھ رانانے گذشتہ روز میڈیاسے غیررسمی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں کشمیرکے تشخص کوزک پہنچانے کے سلسلے میں بھاجپاایک نئی جماعت ہے لیکن کانگریس گذشتہ سات دہائیوں سے عوام دشمن پالیسیوں پرعمل پیراہے ۔رانانے سب جب پوچھاگیاکہ کانگریس نے کیوں مین سٹریم جماعتوں کے بلدیاتی وپنچایتی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے میں شمولیت اختیارنہیں کی۔انہوں نے جواب میں کہاکہ اس کابہترجواب کانگریس لیڈران ہی دے سکتے ہیں لیکن تاریخ اپنے آپ کودہراتی ہے ،لوگ کانگریس کے فیصلے سے حیران نہیں ہیں کیونکہ اس جماعت نے ہمیشہ عوام کے ساتھ دھوکہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس عوامی مفادات کی خاطرمجوزہ بلدیاتی وپنچایتی انتخاب کے عمل سے دوررہی تاکہ دفعہ 35A اورجموں وکشمیرکے تشخص کوزک نہ پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کوآئین کے تحت حاصل درجے کیلئے کانگریس بھی خطرہ ہے ۔رانانے کہاکہ سیاسی مفادپرست عوامی مفادات کوترجیح نہیں دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے مجوزہ انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ صرف اقتدارحاصل کرنے کی خاطرکیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اوربی جے پی ایک ہی سکے کے دوپہلوہیں جوجمہوری اداروں اورعوامی حقوق کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس جمہوری اداروں کوکمزورکرنے اورعوامی مفادات کے خلاف کام کررہی ہے۔مستقبل میں کانگریس کے ساتھ گٹھ جوڑسے متعلق سوال کے جواب میں دویندرسنگھ رانانے کہاکہ میں نیشنل کانفرنس کاایک ادنیٰ ساورکرہوں اوراس کے بارے میں کچھ کہنامیرے دائرہ اختیارمیں نہیں ہے اورپارٹی قیادت ہی اس بارے میں کچھ فیصلہ لے سکتی ہے۔