عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو لوک بھون میں شانت مانو کو ریاستی الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف دلایا۔حلف برداری کی تقریب جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے آئینی عہدے پر ان کی تقرری کے اعلان کے بعد منعقد ہوئی۔قبل ازیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر شانت مانو کو جموں و کشمیر کا ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کی تقرری پانچ سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے یا جب تک وہ 70 سال کی عمر تک نہ پہنچ جائے، جو بھی پہلے ہو۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تقرری اس تاریخ سے نافذ العمل ہو گی جب وہ عہدہ کا چارج سنبھالیں گے۔