جموں//جموں و کشمیر رہبرکھیل اساتذہ کا بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹر تریکوٹہ نگر کے باہر 14ویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے، لیکن کوئی تحریری حکم یا کوئی سرکاری اہلکار اساتذہ سے ملنے نہیں آیا۔احتجاجی اساتذہ نے بی جے پی کے دفتر تریکوٹہ نگر سے ایم اے اسٹیڈیم تک ترنگا ریلی نکالی تاکہ موجودہ انتظامیہ کو یاد دلایا جا سکے کہ ہم اساتذہ بھی اس ملک کا حصہ ہیں۔ یہ احتجاج گزشتہ 14 دنوں سے صدر جموں کشمیر کی قیادت میں جاری ہے۔احتجاجی اساتذہ نے ایل جی منوج سنہا کو وہ وعدہ یاد دلانے کے لیے ریاستی بی جے پی ہیڈ کوارٹر تریکوٹہ نگر جموں کے باہر احتجاجی دھرنا جاری رکھا جو انہوں نے 29 مئی2022کو راج بھون سری نگر میں رہبر کھیل اساتذہ کے وفد کے ساتھ کیا تھا۔ رہبرکھیل کے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، لیکن اس کمیٹی نے آج تک اپنی حتمی رپورٹ پیش نہیں کی۔ اساتذہ نے پریس کو بتایا کہ وہ آج سے میگا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں ہوتے۔