سرینگر // لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز رام بن میں ہونے والے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کو ایک ہفتہ کے اندر سڑک کی حفاظت کے آڈٹ اور اصلاحی اقدامات کے بارے میں رپورٹ طلب کی۔ایل جی نے ٹویٹر پر کہا ، "رام بن حادثے میں جانوں کے ضیاع پر رنجیدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ میں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر سڑک کی حفاظت کے آڈٹ اور اصلاحی اقدامات کرے۔"سنہا نے انسانی غلطیوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے اس طرح کے روڈس روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔