کنگن+ترال//محکمہ موٹر وہیکلز کی جانب کی جانب سے روڈ سیفٹی مہینے کے تحت سب ضلع کنگن اور گگن گیر علاقہ میں ٹریفک قوانین کی عمل آوری کے تحت بیداری پروگرامات کا انعقاد کیا گیا جن میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر گاندربل عارف پرویز شاہ ، ڈی ایس پی ٹریفک گاندربل فہیم علی، ایس ایچ او کنگن آفتاب احمد،ٹیکسی سومو ایسوسی ایشن کنگن کے صدر غلام حسن میر کے علاوہ سومو ڈرائیورس اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اے آر ٹی اوگاندربل نے بتایا کہ پہلے بیداری پروگرام کنگن سومو سٹینڈ میں منعقد کیا گیا جبکہ دوسرا پروگرام گگن گیر علاقے میں منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈرائیورحضرات کو سڑک حادثات سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔اے آر ٹی او اور دیگرذمہ داروںنے گاڑی چلانے کے دوران سیٹ بیلٹ کے استعمال اور گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کے استعمال نہ کرنے پر زور دیا۔ادھراونتی پورہ پولیس نے اس پروگرام کے ذریعے بارسو اور گالندر کراسنگ پرپروگرام کے ذریعے روڈ سیفٹی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کئے ۔ تقریبات کا افتتاح ایس ایچ او پانپور اور ایس ایچ او اونتی پورہ نے بارسو اور گالندر کراسنگ پانپور کے قریب شاہراہ پر انجام دیا۔دونوں ایس ایچ اوز نے روڈ ٹریفک سیفٹی اقدامات کے بارے میں شاہراہ پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں سڑک کی حفاظت کے بنیادی نکات فراہم کئے۔