راجوری //روٹری کلب راجوری نے محکمہ صحت کے کام کاج کو بہتر کرنے کیلئے بیس آکسیجن کنسنٹریٹر عطیہ کئے۔اس سلسلہ میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈویژنل کمشنر جموں، ڈاکٹر راگھو لینگربطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے علاوہ تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ،روٹر ی کلب کے اراکین اور ضلع انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔ڈاک بنگلہ راجوری میں منعقدہ تقریب کے دوران اراکین نے آکسیجن کنسٹر یٹر انتظامیہ کے حوالے کئے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈویژنل کمشنر جموں نے روٹری کلب کی جانب سے سماج کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی گئی ۔