کیف //یوکرین کی نائب وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بھارت کے دوران اس سے انسانی امداد اور سفارتی حمایت کی اپیل کردی۔یوکرین کی پہلی نائب وزیر خارجہ نے اپنی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات گزشتہ سال روس یوکرین تنازع شروع ہونے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی پہلی بلمشافہ ملاقات تھی۔بھارت کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی رہنما نے دوائیوں، طبی آلات فراہمی کی درخواست کی اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے نریندر مودی کو لکھا خط دیا۔اس میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی رہنما نے اپنے دورے کے دوران یوکرین کی بھارت کے ساتھ مضبوط اور قریبی تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔