بھدرواہ//بھدرواہ میں ایتوار کو مہا کالی مندر میں نوراتری تہوار کی شروعات ہوئی۔بھدرواہ قلعہ کی پہاڑی پر مہا کالی مندر میں خصوصی پرارتھنا کے لئے بھدرواہ اور خطہ چناب سے شر دھالوں کی بھاری بھیڑ جمع ہوئی۔کالا سسپا اور ہون کی رسومات کے بعد پورن آہوتی اور بھنڈارہ کا ہتمام کیا گیا۔بھدرواہ اور دیگر علاقوں کے شر دھالوں کے ہمراہ مہنت ستیا دیوی منہاس نے اٹل گڑھ سے چھڑی مبارک کو نکالا۔
مہا کالی مندر بھدرواہ قلعہ پر واقع ہے اٹل گڑھ کے ایک شردھالو نیرج سنگھ منہاس نے کہا کہ یہ مندر چمبہ کے راجہ نے بنوایا تھا جب بھدرواہ جموں کشمیر کا حصہ نہیں تھا۔مہا کالی مندر میں خواتین شردھالوں کی ایک بڑی تعداد نے بھجن کیرتن کیا۔قلعہ محلہ بھدرواہ کی ایک شردھالو سونیا کماری نے کہا کہ وہ یہاں دیوی کے درشن کیلئے صبح 5بجے پہونچے تھے۔مندر کے پجاری پنڈت رام پرشاد نے دن رات سخت سیکو رٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مندر سے قیمتی اشیاء کے علاوہ سونے کے زیورات وغیرہ پر اسرار حالت میں غائب ہو ئے ہیں انہوں نے انتظامیہ سے فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ایڈیشنل ضلع انتظامیہ نے شردھالوں کے رش کو دیکھتے ہوئے تمام ضروری انتظامات کئے تھے جب کہ جموں کشمیر پولیس ،آرمڈ پولیس اور سی آر پی ایف کوحفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔