مینڈھر //پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ رشید قریشی کو پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مکینوں و معززین نے پارٹی ہائی کمان کی جانب سے لئے گئے فیصلے کی تعریف کی ہے ۔مینڈھر کے معززین نے کہاکہ پارٹی کی جانب سے ایک قابل شخصیات کو جماعت کے سیاسی امور کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ موصوف نے کئی برسوں تک ہائی کورٹ میں وکالت شعبہ سے وابستہ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سنیئر سیاستدان کی جماعت کے اہم امور میں شمولیت سے پارٹی علاقائی سطح پر زیادہ مضبوط ہو گئی ۔معززین نے کہاکہ اس سے قبل بھی موصوف نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اہم کام کئے ہیں ۔یہاں جاری ایک بیان میں ایڈوکیٹ معروف خان ،ندیم احمد خان،نظیر حسین قریشی ،نمبردار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد رزاق، ماسٹر محمد لطیف قریشی، سرپنچ چوہدری محمد شفیق،فرید احمد میر، عبدل خالق خان، محمد یونس ڈار، محمود احمد قریشی، ایڈووکیٹ وسیم میر، ایڈووکیٹ حسین احمد صدیق،ایڈووکیٹ عبدل حمید قاضی کشتواڑ، ایڈووکیٹ ناضم قاضی کشتواڑ۔،ایڈوکیٹ چوہدری محمد فرید،ایڈووکیٹ ندیم اکرم خان، عنایت اللہ خان، محمد یوسف قریشی، چوہدری محمد اسلم، حوالدار محمد اعظم قریشی، محمد اعظم فانی،محمد ریاض اڑی ودیگران نے پارٹی ہائی کمان کے فیصلے کی تعریف کی ہے ۔