ربیع الاول

 

مرے نبیؐ کا ہے یہ مہینہ
خوشی سے پُھولا ہوا ہے سینہ

ہوکاش میری بھی ایسی قسمت
کہ میں بھی دیکھ آئوں مدینہ

گلاب میں بھی نہیں میّسر
جو خوشبو دیدے اُنکاؐ پسینہ

نبیؐ کے دم سے زمانہ سارا
مرا بھی کاش پار ہو سفینہ

گنہگاری میں غرق ہوں میں
سِکھا دے مولا مجھے قرینہ

ہے نام سے اُنکے روشنی سب
سحرؔ نبیؐ رب کا ہیں نگینہ

ہوں طیبہ کی گلیاں سحرؔ میسر
کرے یہ ہر پل دعاء ثمینہؔ

ثمینہ سحر مرزا
بڈھون، راجوری، جموں