پونچھ//پونچھ راولاکوٹ راہ ملن بس سروس ہر ہفتہ کی طرح اس بار بھی حدِ متارکہ کے آر پار ہوئی جس دوران 37مسافروںنے سفر کیا ۔پونچھ سے راولاکوٹ کو روانہ ہوئی بس سے اس بار 29مسافرو پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ کو روانہ ہوئے جو سبھی پونچھ میں رہ رہے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کے بعد اپنے وطن لوٹ گئے ۔اس بار پونچھ سے کوئی بھی شخص راولاکوٹ میں رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات کو روانہ نہیں ہوا۔وہیںپاکستانی زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ سے پونچھ سپورٹس سٹیڈیم میں پہنچی بس سے 8 مسافر یہاں پہنچے جن میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے03 مسافر پونچھ میں رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے یہاں پہنچے جبکہ دیگر05مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد اپنے وطن لوٹ آئے ۔مجموعی طور پر 37مسافروں نے حدِ متارکہ کے آر پار کا سفر کیا۔کسٹوڈین ٹریڈ سنٹر چکاں داباغ تنویر احمد نے بتایا کہ دو طرفہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ہر طرح کا تعاون دستیاب ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ منگل وار کو آر پار تجارت بھی ہو گی جس کے لئے چکاں داباغ ٹریڈ سنٹر میں انہوں نے 30مالبردار ٹرکوں کی جانچ پڑتال شروع کر رکھی ہے ۔