نئی دہلی// سپریم کورٹ نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی جیت کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت بدھ کو دو ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔کانگریس لیڈر کے خلاف الیکشن لڑنے والی اور سولر گھپلے کی ملزم سریتا ایس نائر نے گاندھی کے انتخابی کو چیلنج کیا ہے ۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہری کیش رائے کی بینچ نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست والا خط موصول ہونے کے بعد معاملے کی سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔