مینڈھر//ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے اپنے دفتر میں نیشنل کانفرنس یوتھ ونگ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی ۔میٹنگ میں ایڈووکیٹ ذیشان رانا کے علاوہ کئی دیگر نوجوان کارکن بھی موجو دتھے جنھوں نے اپنے اپنے علاقوںکے مسائل ممبر اسمبلی مینڈھر کے سامنے رکھے۔جاوید احمد رانا نے تمام مطالبات سننے کے بعد نوجوانوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات پورے کرائیںگے اوراس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس کو مضبوط بنانے کے لئے زمینی سطح پر دن رات کام کریں اور نوجوانوں کو اپنے ساتھ جوڑیں کیونکہ نوجوان ہی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ سوموار کو سابق ریاستی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ مینڈھر تشریف لا رہے ہیں لہٰذا زیادہ سے زیادہ لوگ مینڈھر آنے کی کوشش کریں اور ایک روزہ کنونشن کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ ایک ہفتہ سے خطہ پیر پنجال کے دورہ پر ہیں اور وہ ہر جگہ یک روزہ کنونشن کر کے لوگوں کے مطالبات اور مسائل سن رہے ہیں ۔ذیشان رانا نے نوجوانوں کو زمینی سطح پر کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ ریاست میں نیشنل کانفرنس کی حکومت ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ پارٹی نوجوانوں کے مسائل کو حل کرے گی ۔