رام بن// سب ڈویژن رام سو کو تحصیل کا درجہ ملنے پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور بشیر احمدرونیال کو رام سو کے 18پنچایتوں کے لوگوں نے جشن منا کر ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس جشن میں سینکڑوںلوگوںنے شرکت کی ۔لوگوں کے مطابق سال 2014میں سابقہ سرکار نے رامسو کے گرد و نواح کے علاقہ جات کو نظر انداز کر کے یہاں کے لوگوں نے ایک ماہ تک لگا تار احتجاج بھی کیا تھا۔لو گوں نے کہاکہ سب ڈویژن کے دوردراز علاقوں کوہر لحاظ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہا۔ جبکہ آج تحصیل کا درجہ ملنے کا نام سنتے ہی سب ڈویژن رامسو کے مختلف پنچایتوں سے سینکڑوں لوگوں نے ڈھول اور بنسری بجاتے ہوئے رام سو کی طرف پیدل مارچ کیا اور رامسو سٹیڈیم میںپہنچ کر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقہ جات سے بھاری تعداد میں بوڑھے ، نوجوان جن میں معذور افراد بھی شامل تھے نے پی ڈی پی کے ضلع صدر بشیر احمد رونیال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ پی ڈی پی ہونہار لیڈروسابقہ کمیشنر سیکریٹری بشیر احمد رونیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے عوام نے بڑی جدوجہدکر کے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے ایم ایل اے بانہال وقار سول پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی چالاکی کے ساتھ کچھ پنچایتوں کو الگ کر کے رام سو کے ساتھ نا انصافی کی تھی لیکن وہ یہ بھول گئے کہ رام سو کی با غیور عوام اپنا حق وصول کر نا جانتی ہے جس طرح رام سو کی عوام نے تحصیل حاصل کر نے کے لئے جدوجہد کی میں تہہ دل کے ساتھ انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور میں سب ڈویژن رام سو کی عوام سے اپیل کر تا ہوں کہ اب سب ڈویژن رامسو کو کانگریس سے آزادی دلانی ہے تب جاکر ہی یہاں کے لوگوں کو انصاف ملے گا۔رونیال نے کہاکہ اب ان حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ اب وقت آچکا ہے کہ عوام کو ہر حساب دیا جا ئے تب ہی جا کر وہ اپنے آپ کو بچا پائیں گے ۔رونیال نے آخر میں کہاکہ میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا شکرایہ اداکرتا ہوں جنہوں نے میری لاج رکھی جس نے رام سو عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا اور جو حق یہاں کی عوام سے چھینا گیا تھا وہ حق محبوبہ نے پورا کیا آخر میں یہ جشن ریلی کی صورت میں رام سو سے ہو کر مکر کوٹ میں اختتام پذیر ہوا ۔