رام بن //ضلع میں مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیورروں کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ ریٹ وصول کرنے پر ضلع کا عوام خفا ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی توجہ اس جانب مبذول کی ہے۔مکینوں کی شکایت ہے کہ نہ توٹرانسپورٹ کمشنر کی جانب سے منظور شدہ کرایہ فہرست کو نمایاں کیا گیا ہے یا گاڑیوں میں چسپاں کیا گیا ہے بجائے اسکے ڈرائیور مسافروں سے بد تمیزی کر رہے ہیں۔ان لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ حکام نے اس معاملہ پر اپنی گرفت کھو بیٹھی ہے۔دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مکینوں کی شکایت ہے کہ ٹا ٹا سوموں اور میجک آٹووں کا بھی یہی حال ہے،وہ من مانے ریٹ طلب کرتے ہیں،جو کہ صارفین حقوق تحفظ کی خلاف ورزی ہے۔ان لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ طے شدہ ریٹ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے پر کارروائی کی جائے ۔مکینوں کا مبینہ الزام ہے کہ میجک آٹو ڈرائیور ضلع کے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ان لوگوں کی شکایت ہے کہ ٹرانسپورٹ آپریٹر طلاب اور ہینڈی کیپڈ افراد کو کرایوں میں رعایت بھی نہیں دیتے ہیں۔ایک سرکار ی سکول کے استاد نے بتا یا کہ یہ ٹرانسپورٹ افسراںکی ذمہ واری ہے کہ وہ یہ دیکھیں کہ وہ سرکار کی جانب سے مقرر کئے گئے ریٹوں کو لاگو کرنے کے طریقہ کار پر کاروائی کریں۔ضلع کے مکینوںنے توقع کا اظہار کیا ہے کہ سرکار اس معاملہ کا سنجدہ نوٹس لے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے ،تاکہ مسافروں کو راحت ہو۔