بانہال // ضلع رام بن کے سمبڑھ علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹاٹا سومو حادثے میں اس میں سوار واحد ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ بدھ کی صبح ساڑھے سات بجے بظاہر سواریاں لینے کی غرض سے اپنے گھرہروگ سے سمبڑ کی طرف جانے کے دوران ٹاٹا سومو نمبر 2704/میگ دھار کے قریب پہاڑی علاقے سمبڑ کی رابطہ سڑک سے لڑھک کر کم از کم دو سو فٹ نیچے نالہ میں گر کرچٹانوں سے ٹکرانے کی وجہ سے ٹکڑوں میں بٹ کر تباہی ہوگئی اور اس میں واحد سوار 23 سالہ ڈرائیور پرمجیت سنگھ ولد جاگیر سنگھ ساکنہ منجھل ، ھڑوگ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور بچاؤ کاروائیوں کیلئے وہاں پہنچی پولیس اور مقامی لوگوں کے کھائی میں پہنچنے سے پہلے ہی ڈرائیور کی موت واقع ہوچکی تھی ۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن رام بن نے کیس نمبر 2018/10 زیر دفعہ 279/304A رنبیر پینل کوڈ کے تحت درج کی گئی۔