رام بن// مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں میونسپل کمیٹی رام بن کے موجودہ صدر اور نائب صدر کے خلاف بی جے پی کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جس کے بعد میونسپل کمیٹی کے صدر نے فلور ٹیسٹ جیت لیا۔قبل ازیں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے بعد کمیٹی کی جانب سے غیر جانبدارانہ فیصلے کیلئے سینئر رکن میونسپل کمیٹی رام بن گوپال رینہ نے سولہ مارچ کو پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی کیلئے ایک میٹنگ طلب کی۔رام بن میونسپل کمیٹی کے صدر نے فلور ٹیسٹ جیتاکمیٹی ممبران کے موجود نہ ہونے پر اجلاس کو دوسری معیاد کیلئے مواخر کیا گیا، جہاں اکثریت ثابت کرنے کے بعد رام بن میونسپل کمیٹی کے صدر امت بھارتی و نائب صدر خالد وانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو دو ایک سے خارج کر دیا گیا۔ وہیں کمیٹی کے عہدیداروں نے میونسپل کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ اس ضمن میں مکمل طور پر خلاصہ کریں گے۔ تاہم میونسپل کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو نے جہاں ایک جانب کل میٹنگ طلب کی ، وہیں دوسری جانب موجودہ عہدیداروں نے میٹنگ میں شریک ہونے سے معذوری ظاہر کی۔