رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بٹ اور ڈائریکٹر فلوریکلچر بابیلہ رکوال نے نئی تعمیر شدہ فلوریکلچر میترہ پارک کو عوام کے لئے کھلا چھوڑ دیا ۔ اے سی آر و و یک پوری ایگزیکٹو انجینئر فلوریکلچر کبیر حُسین ،اسسٹنٹ فلوریکلچر افسر کے علاوہ نامور شخصیات اور عام لوگ اس موقعہ پر موجود تھے ۔اس موقعہ پر ی سی اور ڈائریکٹر فلوریکلچر نے پارک میں پودے لگائے۔دریں اثنا ڈائریکٹر نے علاقہ کو سر سبز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی اہمیت بیان کی ،تاکہ کرہ ارض کو خطرات سے بچایا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس پارک کی تعمیر محکمہ نے132 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی ہے۔اپنے خطاب میں ڈی سی نے محکمہ فلوریکلچر کی جانب سے میترہ رام بن میں پارک کی تعمیر کی ستائش کی انہوں نے محکمہ کو اس پارک کی دیکھ ریکھ میں دوگنی محنت کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے این جی او اور دیگرمحکموں کے اشتراک سے جامع شجر کاری مہم شروع کر دی ہے تاکہ رام بن قصبہ کو جاب نظر بنایا جا سکے۔انہوں نے محکمہ فلوریکلچر کو مقررہ جگہ پر ایک چلڈرنز پارک تعمیر کرنے کی ہدایت بھی دی۔