رام بن//رام بن سے ناشری تک کے جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر چار گلیار بنانے کی وجہ سے اولڈ ائیلانمنٹ کی حالت انتہائی خستہ ہے۔شاہراہ پر جگی جگہ خندق اور گڑھے بنے ہوئے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور کنٹریکٹروں کے درمیان ہوئے معاہدہ کے تحت کنٹریکٹر کمپنیاں اس اولڈ ایلائنمنٹ کے دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ وار ہیں۔مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ کنٹریکٹر کمپنیاں ان گڑھوں کو مٹی اور کنکروں سے بھر لیتے ہیں،جو کہ مرمت کے لئے ٹھیک نہیں ہے کیونکہ وہ گاڑیوں کے ٹائروں سے خراب ہو جاتے ہیں۔سڑک کی خستہ حالی سے اس شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت میں رخنہ پڑتا ہے اور ٹریفک جام اب اس شاہراہ پر ایک معمول بن گیا ہے۔مقامی لوگوں کی یہ بھی مبینہ شکایت ہے کہ اس صورت میں شاہراہ پر گاڑیاں چلانا کسی بھجی صورت میں خطرے سے خالی ن ہیں ہے،کیونکہ خستہ حالی سے گاڑیوں کے پُرزے خراب ہونے کا احتمال رہتا ہے۔کنٹریکٹر کمپنیوں کے منیجمنٹ کا دعوی ٰ ہے کہ وہ شاہراہ کی حسب ضرورت مرمت کرتے رہتے ہیںاور گُذشتہ دو سال سے مختلف مقامات پر میکڈم بچھانے کا عمل جاری ہے۔