رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کی قیادت میں ہفتہ کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ضلع کے افسروں اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی،تاکہ عید الضحٰی کی تقریب سعید منانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔اجلاس میں ایس ایس پی انیتا شرما ، اے ڈی سی ڈاکٹر گورویندر جیت سنگھ ،ایس ڈی ایم گول پنکج بھگوترہ، ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس، ایس ڈی ایم رام سو وقار گیری، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای، سی اے ایچ او، تحصیلدار رام بن ،اے ڈی امور صارفین و عوامی تقسیم کاری، پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی کے افسروں مسجد کمیٹیوں اور گوجر و بکروال کانفرنس کے ممبران ،نائب صدر بیوپار منڈل اور مختلف ٹریڈ انجمنوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ ڈی سی نے متعلقہ حُکام پر متعلقہ محکموں اور مسجد کمیٹیوں کے درمیان بہتر تال و میل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ زائرین کو سہولیت ہو۔ اجلاس کے دوران ڈی سی نے افسروں کو ناجائز منافع خوری ،کالا بازاری اور اشیائے ضروری کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مارکیٹ چیکنگ میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے تہوار کے پیش نظر گوشت کے علاوہ زندہ بھیڑ و بکرے مارکیٹ میں مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ۔محکمہ صحت عامہ کو قصبہ میں پینے کے پانی کی معقول سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔عید کے موقعہ پر بغیر کسی پریشانی کے ٹریفک کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔میونسپلٹی کے ایگزیکٹو افسر کو صفائی و ستھرائی کی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں راشن ، ایل پی جی سلنڈروںکی سپلائی پوزیشن کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اسکے علاوہ قصبہ میں تہوراروں کے ایام میں بغیر کسی خلل کے بجلی کی سپلائی کے علاوہ دیگر ضروری ہدایات بھی جاری کئے گئے۔ڈی سی نے ایس ڈی ایموں اور تحصیلداروں سے اپنے اپنے دائرہی اختیار والے علاقوں میں بھی عید کے موقعہ پر ایسے ہی انتظامات کرنے کی ہدایت دی