رام بن// آل جے اینڈ کے رہبر تعلیم اساتذہ فورم کے بینر تلے ضلع بھر سے سینکڑوں اساتذہ نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور چیف ایجوکیشن افسر کے دفتر کے باہر دھرنا دیا ۔ احتجا جی اساتذہ اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڑ اُٹھائے ہوئے تھے جن پر سرکار او ر محکمہ تعلیم کے حُکام کے خلاف نعرے لکھے گئے تھے ۔ضلع بھر میں آل جموں و کشمیر رہبر تعلیم اساتذہ فورم کی ہڑتال کال پر ضلع کے تمام سرکاری پرائمری اور مڈل سکولوں میں پڑھائی متاثر ہوئی۔ مُظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے نائب صدر گلزبیر ڈینگ نے سرکار کی جانب سے آر ای ٹی اساتذہ کے خلاف اپنائے گئے رویہ پر حیرانگی کا اظہار کیا۔احتجاجی اساتذہ گُذشتہ چار مہینوں سے اپنے تنخواہ جات واگُذار نہ کرنے پر ریاستی و مرکزی سرکار کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ فورم کے میں دیگر مطالبات میںبقایا تنخواہ وگُذار کرنے ،تنخواہ ہیڈ ڈی لنک کرکے ریاست بجٹ میں شامل کرنا وغیرہ شامل ہے۔آل جموں و کشمیر رہبر تعلیم اساتذہ فورم کی جانب سے چیف ایجوکیشن افسر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ،جس میں فورم کے مطالبات تحریر کئے گئے اور انکے فوری ازالہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سی ای او نے میمورنڈم متعلقہ بالا حُکام کو پیش کرنے کی یقین دہانی کی ،تاکہ انکے مطالبات پورے کئے جا سکیں۔