رام بن//جموں و کشمیر سٹیٹ کمیشن برائے خواتین نے قومی کمیشن برائے خواتین نئی دہلی کے اشتراک سے رام بن میں حقوق خواتین اور قانون سازی پر ایک قانونی بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔چئیر مین ریاستی کمیشن برائے خواتین نعیمہ احمد مہجور نے کیمپ کا افتتاح کیا ،جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی بھجی تھیں۔اے ڈی ڈی سی رویندر ناتھ سادھو ،سیکرٹری ایس سی ڈبلیو اعجاز عبداللہ، ڈی ایس ڈبلیو او موہت بھارتی، سی ڈی پی او شکیلہ سلیم، ایڈوکیٹ بلبیر سنگھ، ایڈوکیٹ بہار احمد رونیال ،دیگر سرکاری اہلکاروں کے علاوہ کالجوں اور سکولوں کے ہزاروں طلاب نے اس پروگرام میں شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چئیر پرسن نے لڑکیوں پر اپنے قانونی حقوق جاننے اور قانونی اداروں تک رسائی کے طریقہ کار کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے لڑکیوں سے اپنے مطالبات اور مدعے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے سامنے لانے کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے لئے متعلقہ اداروں تک رسائی کیلئے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکار نے خواتین کے حقوق کے تحفُط کیلئے کئی قانون بنائے ہیں۔خواتین کے حقوق کے کئی پہلووں کو اُجا گر کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کے استحصال، جہیز سے متعلق تشدد،گھریلو تشددو خواتین کے خلاف دیگر جرائم کے خلاف اکٹھا ہوکر لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے آئین کے تحت خواتین کے تحفُظ سے متعلق کئی قوانین پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر ایڈوکیٹ بلبیر سنگھ اورایڈوکیٹ بہار احمد نے ہندو میرئیج ایکٹ اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے علاوہ خواتین کے خلاف جنسی ہراساںاور تشدُد پر خطبہ پیش دیا۔پروگرام میں دیگر مقررین نے خواتین کے سماجی رُتبہ اور دیگر مدعوں پر روشنی دالی۔دریں اثنا ، اس موقعہ پر سوال ۔جواب کی ایک نشست بھی منعقد کی گئی،جس میں طلاب کے سوالات کا ریسورس پرسن نے بخوبی جواب دیا ۔