بانہال // رامسو کے چکہ علاقے میں گزشتہ رات آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک دوکان خاکستر ہوگئے ۔ تحصیل کھڑی کے چکہ علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کوآگ کی ایک واردات میں محمد شاہین کٹوچ اور گلزار احمد کٹوچ ساکن چکہ سربگھنی رامسو ضلع رام بن کا دومنزلہ مشترکہ رہائشی مکان اور ایک دکان جل کر خاکستر ہوگیا ۔آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ گھروں سے باہر آئے اور بچاؤ کاروائی شروع کی ۔چکہ سربگھنی رامسو کا علاقہ ابھی تک سڑک رابطے سے جڑا نہیں ہے اس لئے فائر سروس کے بجائے مقامی لوگوں نے از خود بچاؤ کاروائی شروع کرکے کٹوچ محلہ کے مزید رہائشی مکانوں کو آگ لگنے سے بچا لیا ۔