وجے پور(سانبہ)| راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سویم سیوکوں نے جمعرات کو وجے پور قصبے میں ایک عظیم الشان پتھ سنچالن نکالا یہ پتھ سنچالن مقامی ہائیر سکینڈری سکول سے شروع ہو کر قریبی گاؤں گڑوال میں اختتام پذیر ہوا۔ پتھ سنچالن کے دوران مختلف مقامات پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکیسویم سیوکوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ نظم و ضبط اور پوری وردی میں، سویم سیوک گھوش (بینڈ) کی تال پر قدم بہ قدم ملا کر چل رہے تھے۔ سویم سیوکوں کو پوری وردی میں دیکھ کر سڑک کے دونوں اطراف پتھ سنچالن دیکھنے کے لیے عوام کھڑی رہی۔اس پتھ سنچالن میں وجئے پور علاقہ میں جاری سنگھ شکشا ورگ کے پہلے سال کے 200 سے زیادہسویم سیوکوں نے حصہ لیا۔ پاتھ سنچالن میں شامل سویم سیوک جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے سنگھ شکشا ورگ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔سنگھ شکشا ورگ 11 جون 2023 کو شروع ہوا اور 2 جولائی 2023 کو ختم ہوگا۔سنگھ کے اس شکشا ورگ میں مختلف قسم کی تربیت دی جاتی ہے۔ صبح چار بجے سے رات دس بجے تک جسمانی، ذہنی تربیت دی جاتی ہے۔ صبح و شام تقریباً چار گھنٹے میدان میں پسینہ بہانے کے بعد ملک اور معاشرے کے لیے نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ پتھ سنچالن بھی سنگھ شکشا ورگ میں باقاعدہ تربیت کا ایک حصہ ہے، جس میں ساتھ چلنے سے نہ صرف تنظیم کے احساس کو تقویت ملتی ہے بلکہ نظم و ضبط اور حب الوطنی کا سبق بھی ملتا ہے۔پتھ سنچالن کا سماج کے ہر طبقے نے جوش و خروش سے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔ سماج کی طرف سے پورا شہر بھارت ماتا کے نعروں سے گونج اْٹھا۔ سنگھ کے گھوش (بینڈ) سے ہر کوئی مسحور ہو گیا۔ ڈویڑنل افسران کرنل (ریٹائرڈ) سکھبیر منکوٹیا اور کرنل (ریٹائرڈ) دیویندر شرما پروگرام میں بنیادی طور پر موجود رہ کر سویم سیوکوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔