سرینگر// حکومت راشن کی تقسیم اور صارفین کے امورات پر نظر رکھنے کیلئے مختلف سطحوں پر ویجی لنس کمیٹیوں کا قیام عمل میں لانے کا معاملہ زیر غور ہے،جن کی کمان متعلقہ انچارج مشیر یا وزیر سے لیکر مقامی سرپنچ تک کو سونپی جائے گی۔ سرکار کی جانب سے قومی غذائی سلامتی قانون سے متعلق ضوابط مرتب کرنے کے مسودے میں سرکار نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ مقامی یا وارڈ سطح سے لیکر یوٹی سطح تک ان ویجی لنس کمیٹیوں کا قیام میں لاے جائے گا۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ ان ویجی لنس کمیٹیوں کا قیام فیئر پرائز شاپوں، بلاک سطح،ضلع سطح اور ریاستی سطح پر عمل میں لایا جائے گا۔ ریاستی سطح پر ویجی لنس کمیٹی کی کمان محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے وزیر یا انچارج مشیر کو سونپی جائے گی،جبکہ کمیٹی میں محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے انتظامی سیکریٹری،2 ممبران اسمبلی، سرکاری کی جانب سے وادی اور جموں سے ہر دوضلع ترقیاتی کونسل ممبران،سرکار کی جانب سے صارفین سے متعلق اداروں کے دو ممبران،سرکار کی جانب سے سوشل کاسٹ اور سوشل ٹرائب زمرے سے دو ممبران،سرکار کی جانب سے سیول سوسائٹی کے دو ممبران اور حکومت کی جانب سے نامزد جسمانی طور پر ایک نا خیز شہری اس کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ضلع سطح پر ان کمیٹیوں کی سربراہی متعلقہ ضلع ترقیاتی چیئرمین کو دی جائے گی ۔ بلاک سطح پر ویجی لنس کمیٹیوں کی کمان بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین کو سونپی جائے گی،جبکہ اس کمیٹی میں چیئرمین کی جانب سے بلاک ترقیاتی کونسل کا ایک رکن، بلاک ڈیولپمنٹ افسر، تحصیل سپلائی افسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ کی جانب سے سوشیل کاسٹ اور پسماندہ طبقے سے ایک شخص،چیئرپرسن کی جانب سے نامزد ایک خاتون،متعلقہ بلاک میڈیکل افسر کی جانب سے جسمانی طور پر نا خیز ایک شہری،تحصیل سپلائی افسر کی جانب سے نامزد ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ صارف اس کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ اربن لوکل باڈی سطح کمیٹی کی کمان میونسپل کونسل یا کمیٹی کے صدر کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے حدود میں آنے والے علاقوں میں میئر کی جانب سے نامزد کسی نمائندے کو سونپی جائے گی۔ دہی علاقوں میںمقامی سطح پر کمیٹی کی کمان متعلقہ سرپنچ کو سونپی جائے گی۔ اس میں تحصیل سپلائی افسر یا انسپکٹر کے علاوہ2 مقامی صارف،جن میں سے ایک کو متعلقہ سرپنچ اور دوسرے کو متعلقہ ٹی ایس ائو ایک برس کیلئے نامزد کرے گا، کے علاوہ علاقے کا ایک معروف تعلیم یافتہ شخص،جس کو ٹی ایس ائو نامزد کرے گا،اس کے ممبر ہونگے۔ وارڈ سطح پر اس کمیٹی کی کمان متعلقہ کارپوریٹر یا کونسلر کو دی جائے گی،جبکہ کمیٹی میں علاقے کا انسپکٹر یا ٹی ایس ا وکے علاوہ 2 مقامی صارف،جن میں سے ایک کو متعلقہ سرپنچ اور دوسرے کو متعلقہ ٹی ایس ائو ایک برس کیلئے نامزد کرے گا،کے علاوہ علاقے کا ایک معروف تعلیم یافتہ شخص،جس کو ٹی ایس ائو نامزد کرے گا،اس کے ممبر ہونگے۔