مینڈھر //راحت میموریل کانونٹ اکیڈمی اڑی نے اپنا سالانہ یوم تاسیس منایا ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھرراہل یادو مہمان خصوصی تھے۔ انکے علاوہ اسٹنٹ کمشنر زامود احمد، اسٹنٹ پروفیسر ایاز احمد، لیکچرار اطہر پرویز، کوثر نیازی ،نواز خان وغیرہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے اور ساتھ ہی سماجی برائیوں کے خاتمے پر بھی پروگرام پیش ہوئے ۔مقررین نے طلباء کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ سکولوں میں ایسے پروگرام پیش کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ سماجی برائیوںسے دور رہاجائے۔آخر پرمرحومہ نسیمہ راحت جنکے نام سے اکیڈمی منسوب ہے ،کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ۔اکیڈمی کے چیئرمین محمد اعظم فانی ،مولانا شرافت حسین اور اکیڈمی کے پرنسپل نیاز چشتی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔