راجوری//راجوری کے کوٹ دھڑا علاقے کے لوگوں سڑک کی خستہ حالی پر نے راجوری۔ پنہڈروڈ بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا جو تین گھنٹے تک جاری رہا ۔راجوری پنہڈسڑک کئی سال سے خستہ ہے جس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور نہ ہی اس کی مرمت کی جارہی ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ اور ٹھیکیدار ہر سال سڑک پر پیچنگ کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کرجاتے ہیں اور جب بھی پیڑی ،پروڑی یاپھر پنہڈ کوئی وزیر جاتا ہے تو ا س دوران محکمہ کھڈے وغیرہ بھردیتا ہے لیکن عوام کئی سال سے روڈ کی مرمت کا مطالبہ کررہی ہے جس پر نہ تو متعلقہ ایم ایل اے جوکابینہ وزیر بھی ہیں، کوئی توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی ضلع انتظامیہ۔ مظاہر ین نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ راجوری پنہڈ،کوٹ دھڑا، پیڑی ،پروڑی علاقوں کو صدر مقام سے جوڑنے والی سڑک کی مرمت کا کام شروع کروایاجائے تاکہ مسافر راحت کی سانس لے سکیں ۔ جب اس ضمن میں ایگزیکٹوانجینئر محکمہ تعمیرات عامہ راجوری مشتاق احمد رینہ سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اگلے دوروز میں سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع ہو جائے گا جسے پندرہ روز میں مکمل کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر کام نہیں ہورہا تھا تاہم اب اسے اگلے دو روز میں شروع کیاجائے گا ۔