جموں//راجوری ہلاکتوں کو سیکورٹی اداروں کی کو تائی سے تعبیر کرتے ہوئے بی جے پی کے جنر ل سکریٹر ی اور سینئر رہنما اشوک کول نے کہا ہے جموں وکشمیر کی علاقائی سیاسی پارٹیوں کیساتھ ساتھ کانگریس پارٹی ملک بھر میں سیاسی کھیل کھیلتے ہوئے لوگوں کے درمیان عدم تحفظ کا ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ مقامی خبر رساں ادارہ سی این ایس کے ساتھ ایک انٹر یو کے دوران اشوک کول نے راجوری ہلاکتوں کے بارے میں کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا لائحہ عمل مزید مضبوط کرنا چاہیے اور اگر کسی جگہ سیکورٹی انتظا مات میں کوئی خامی رہتی ہے تو اس کو دور کیا جانا چاہیے۔ اشوک کول نے یہ بھی صلاح دی ہے کہ ہمیں وی ڈی سی ممبران کو مزید متحر ک کیا جانا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ اگر فائر نگ کے وقت وی ڈی سی ممبر بال کرشن چھت پر چڑ ھ کر فائر نگ نہیں کر تا تو وہاں مزید ہلاکتں رونما ہو تیں، لگتا ہے کہ وہاں کہیں نہ کہیں سیکورٹی فورسز کی چونک رہی ہے ہم فورسز کو صلاح دے رہے ہیں کہ وہ زمینی سطح پر اپنی انٹیلی جنس کو مزید مضبو ط کریں ۔ بھارت جوڑو تحر یک کے بارے میں انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ وہ کشمیرمیں بھارت جوڑو کا سواگت کشمیر میںکر یں گے لیکن وہ ان سے یوپی میں ملے ہیں اب لوگ فیصلہ کریں گے کہ یہ بھارت جوڑو یا بھارت توڑ و یاترا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں وہ لوگ اس یاترا میں جڑ رہے ہیں ان کا لوگ ماضی دیکھیں، ان کی پرانی کارکردگی دیکھیں۔ انہوںنے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ ان لوگوں نے کشمیر توڑا ہے بھارت کے ٹکڑ ے کرنے کی بات کی ، ملی ٹینسی پھیلائی ہے اور خود لندن میں بیٹھ گئے۔ ان سب چیزوں کیلئے کون ذمہ دار ہیں۔ انہوںنے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی کشمیری لیڈر نے راجوری ہلاکتوں کی مذمت نہیں کی ۔انہوںنے بتایا کہ جموں وکشمیر کی علاقائی سیاسی پارٹیوں کیساتھ ساتھ کانگریس پارٹی ملک بھر میں سیاسی کھیل کھیلتے ہوئے لوگوں کے درمیان عدم تحفظ کا ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہے جس کے لیے وہ بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرارہی ہے ۔