راجوری //راجوری ضلع میں سی بی آئی کی جانب سے ایک گن ہاﺅس پر چھاپہ مارا کر ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ۔سی بی آئی کی جانب سے بندوقوں کے جعلی لائسنس کے سلسلہ میں ایک تحقیقاتی عمل شروع کیا گیا ہے جس کے لئے متعدد علاقوںمیں چھاپوں کے دوران ریکارڈ ضبط کیا جارہا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنیچر کی صبح سی بی آئی کی ایک ٹیم راجوری پہنچی اور قصبہ میں سیلانی پل کے نزدیک قائم کر دہ ’رخسانہ گن ہاﺅس ‘پر چھاپے کے دوران ریکارڈ ضبط کر لیا ۔انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی کی جانب سے کئی گھنٹوں تک جانچ پڑتال کرنے کے بعد تحقیقات میں درکار ضروری ریکارڈ کو ضبط کرلیا گیا ۔