راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں کووڈ کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز ضلع بھر میں مہلوک وائرس کی وجہ سے مزید 6افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے ٹیسٹوں میں وائرس کے شکار مزید 158کیس درج کئے گئے ہیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ٹھاکر شیر سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے ٹیسٹنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز مزید 158معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نئے درج کئے گئے کیسوں میں سے 44راجوری سے ،درہال سے 33،سندر بنی سے 29نوشہرہ سے 27کالاکوٹ ست 20اور کنڈی سے 5نئے کیس شامل ہیں ۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع میں اب 139مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔