راجوری //لارڈ پرشو رام کی پیدائش کے موقعہ پر راجوری میں ہندو طبقہ کے نوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میںنوجوان شامل ہوئے ۔یہ ریلی سناتن دھرم سبھا راجوری سے شروع ہوئی جو مین مارکیٹ سے ہوتے ہوئے ورکشاپ پل ، طارق پل ، سلانی پل ، جواہر نگر اور پھر واپس نئے بس اڈہ میں اختتام پذیر ہوئی ۔اس دوران مذہبی نعرے لگائے گئے ۔ریلی کے شرکاء نے اسبات پر زور دیاکہ نوجوان لارڈ پرشورام کی تعلیمات پر عمل کریں ۔