راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے ضلع کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ راجوری کے زیر اہتمام منعقد ہوئی ضلع سطح کی نمائش کا افتتاح کیا ۔اس نمائش میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہاکہ کے وی آئی بی نے ضلع میں پی ایم ای جی پی سکیم کے تحت بہتر کام کیاہے جس پر وہ سراہناکرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کی نمائش ایک ہی جگہ مختلف قسم کی مصنوعات کی نمائش کا پلیٹ فارم ہوتاہے اور ایسے موقعہ پر ان کی مارکیٹنگ بھی کی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی اور مرکزی معاونت والی سکیموںسے لوگوںکو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاناچاہئے اور روزگار کیلئے اپنے ہی یونٹ قائم کرنے چاہئیں ۔ انہوںنے اس دوران مصنوعات کا معائنہ بھی کیا ۔اس موقعہ پر کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کے ضلع افسر سمیر احمد بھی موجو دتھے ۔