راجوری: سڑک کے کنارے نالیوں پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں راجوری میں حکام نے راجوری قصبے میں اسی سے زیادہ دکانوں کے توسیع شدہ ڈھانچوں کو ہٹا دیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ پبلک ورکس نے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا جو بی جی ایس بی یونیورسٹی کے مورہ سے راجوری کے پنجا چوک تک چلایاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ جے سی بی مشینوں کے استعمال سے سڑک کے کنارے نالی سے اسی سے زیادہ دکانوں کے توسیعی ڈھانچے کو ہٹا دیا گیا تھا جس کو گندے پانی کے بہا ئو کیلئے ہموار کیاگیا۔عہدیداروں نے مزید کہا کہ بہت سے تاجروں نے بھی اپنے طور پر اپنے توسیع شدہ ڈھانچے کو ہٹانے کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔عہدیداروں نے مزید بتایا کہ تاجروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی تجاوزات سے باز رہیں۔