راجوری //راجوری میں گزشتہ رات لگی آگ کی وجہ سے ایک دوکان خاکستر ہوگئی ۔مقامی لوگوں کے مطابق رات ایک بجے اچانک سے کئی منزلہ عمارت میںسے آگ نمودار ہوئی جس کی اطلاع فور ی طور پر پولیس تک پہنچائی گئی اور ساتھ ہی بچائو کارروائی شروع کردی گئی ۔اس دوران فائر سروس عملہ بھی موقعہ پر پہنچ گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے بچالیاگیا۔تاہم تب تک عمارت کے اندر ایک دوکان میں رکھاہواسامان خاکستر ہوگیا ۔آگ کی وجہ بتاتے ہوئے لوگوں نے کہاکہ قبل ازیں ایل پی جی سلینڈر دھماکہ ہواتھا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اس دوکان کے مالک اے آر بھسین ہیں جن کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہواہے ۔