راجوری میں حادثہ 20 باراتی زخمی

 سمیت بھارگو

راجوری//راجوری ضلع کے ترکنڈی علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک سڑک حادثے میں کم از کم 20 لوگ ،جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے، زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ ایک بس جو کہ بارات کا حصہ تھی، راجدھانی ترکنڈی ایل او سی روڈ پر چل رہی تھی، جب پیریالی میں ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور وہ ایل او سی روڈ کے درمیان لڑھک گئی۔پولیس نے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد، قریبی راشٹریہ رائفلز کیمپ سے فوج کی کوئیک ری ایکشن ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تمام زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا گیا۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوجی ٹیموں نے موقع پر طبی ابتدائی طبی امداد دی جس کے بعد انہیں منجاکوٹ کے سول اسپتال ریفر کیا گیا جہاں سے سات زخمیوں کو مزید جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ اسپتال راجوری ریفر کیا گیا۔