راجوری//راجوری کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں نے سروسز سلیکشن بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ نوجوانوں نے مراد پور کے مقام پراحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی میں جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیاگیاجس میں راجوری پونچھ سمیت کئی اضلاع کو نظرانداز کردیاگیاہے ۔ احتجاج کی قیادت ہمانشونامی نوجوان نے کہاکہ سرکارکوچاہئے کہ وہ اپنے فیصلے میں ترمیم لائے تاکہ جموں صوبہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ تین سالہ دور اقتدار میں بھاجپااور پی ڈی پی نے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی اور بے روزگاری عروج پرپہنچ چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہر ایک ضلع کے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے انصاف کیاجائے اور نظرانداز رکھنے کی پالیسی ترک کی جائے ۔