راجوری //گزشتہ روز راجوری ضلع میں کورونا وائرس کے کل 28نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے قرنطینہ سنٹر میں پونچھ درابہ کا ایک کووڈ مریض دم توڑ بیٹھا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں وائرس سے متاثر 28نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نئے سامنے آنے والے معاملات میں سے 2سفر کرکے آئے ہوئے ہیں جبکہ ان کے رابطہ میں آنے والے دیگر 3افراد کا بھی کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ان کے علاوہ 23دیگر افراد کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر کووڈ کیس سندر بنی اور راجوری مین سے آئے ہیں ۔گور نمنٹ میڈیکل ہسپتال راجوری کے کووڈ کے نوڈل آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہسپتال میں ایک 86سالہ مریض کا کووڈ کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرنکوٹ کے درابہ علاقہ کا مذکورہ مریض گزشتہ چار دنوں سے میڈیکل کالج میں زیر علاج تھا ۔نوڈل آفیسر نے بتایا کہ مریض کو سینہ میں درد کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا تاہم اس دوران اس کی موت واقعہ ہو گئی ۔