کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے وڈر راجواڑ علاقہ میں ایک خونخوار ریچھ نے پیر کی صبح کو میاں بیوی پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا ہے جنہیں ضلع اسپتال ہندوارہ میں دا خل کیا گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح کو ایک خونخوار ریچھ ہندوارہ کے وڈر راجواڑ علاقہ میں دا خل ہو گیا اور وہاں پر عبد الرشید میر اور اس کی اہلیہ راجہ بیگم پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا ۔مقامی لوگو ں نے خون میں لت پت دونو ں میا ں بیوی کو فوری طور ضلع اسپتال ہندوارہ علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا ۔ڈاکٹرو ں کا کہنا ہے کہ علاج ومعالجہ کے بعد دونو ں میاں بیو ی کی حالت مستحکم ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے موسم سرما کے دوران کئی جنگلی جانور اس علاقہ میں سر گرم ہیں جس کی وجہ سے لوگو ں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔لوگو ں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا کہ وہ ان جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لئے اقدامات کریں ۔