نئی دہلی//میں بی جے پی میں شامل نہیں ہوں ،’’ سچن پائلٹ نے بدھ کے روز یہ بات کہی ان کے مطابق انہوں نے بھگوا پارٹی کو شکست دینے اور راجستھان میں کانگریس کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے سخت محنت کی ہے۔پائلٹ نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ راجستھان میں کچھ رہنما قیاس آرائیوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں اور وہ واضح طور پر یہ بتانا چاہیں گے کہ وہ ایسا نہیں کررہے ہیں۔
پائلٹ کے حامی اراکین کو اسمبلی کا نوٹس
جے پور// راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کی حمایت کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے ۔حکومت کے چیف وہپ مہیش جوشی نے اس معاملے میں اسپیکر ڈاکٹر جوشی کے سامنے ایک درخواست دائر کی۔ ڈاکٹر جوشی نے 19 ایم ایل اے کو وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے ۔(یو این آئی)